حکومت کی فیس بک، یوٹیوب کی مشروط بحالی پر آمادگی

جمعہ 21 مئی 2010 17:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مئی۔2010ء) پاکستان نے کہا ہے کہ فیس بک اور یو ٹیوب توہین آمیز خاکوں پر مبنی سائٹس ہٹا دیں تو سروس کی بحالی پر غور کیا جائے گا۔سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی نجیب اللہ ملک نے دونوں سائٹس کی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ توہین آمیز خاکوں پر مبنی مواد ہٹا دیں تو سروس کی بحالی پر غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نجیب اللہ ملک کے کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے بعد حکومت کے پاس فیس بک کو بلاک کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق انہیں پاکستانی پیشکش پر مثبت اور فوری ردعمل کی توقع ہے۔ فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے پاکستانی تجویز سے شائد یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ فیس بک پر توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف عالم اسلام سراپا احتجاج ہے۔

متعلقہ عنوان :