فیس بک سے گستاخانہ خاکوں پر مشتمل صفحے کو ہٹا دیا گیا،ہم نے کوئی کارروائی نہیں کی،یہ امکان موجود ہے کہ گستاخانہ صفحہ بنانے والے نے ہی یہ قدم اٹھایا ہو‘ فیس بک انتظامیہ

ہفتہ 22 مئی 2010 14:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مئی۔2010ء) سماجی تعلقات کی ویب سائٹ فیس بک سے گستاخانہ خاکوں پر مشتمل صفحے کو ہٹا دیا گیا ۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے صفحہ ہٹانے کے حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کی تاہم یہ امکان موجود ہے کہ گستاخانہ صفحہ بنانے والے نے ہی یہ قدم اٹھایا ہو۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سے پہلے پاکستان نے کہا تھا کہ فیس بک اور یو ٹیوب توہین آمیز خاکوں پر مبنی لنکس ہٹا دیں تو سروس کی بحالی پر غور کیا جائے گا تاہم فیس بک پر پابندی ہٹانے کے بارے میں حکومت کی جانب سے کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :