شعبہ تعلیم، صحت کو ویٹ سے مستثنیٰ قرار دینے کی سفارش

ہفتہ 22 مئی 2010 23:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مئی۔2010ء) ریونیو اور اکنامک ایڈوائزری کونسل نے آئندہ مالی سال سے تعلیم اور صحت کے شعبوں کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی سفارش کر دی، مالی سال دو ہزار دس گیارہ میں بجٹ خسارہ سات سو تین ارب روپے ہوگا۔ اسلام آباد میں اکنامک ایڈوائزری کونسل اور ریونیو ایڈوائزی کونسل کا مشترکہ اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق کونسل کے ماہر معاشیات کے مطابق آئندہ مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا چار اعشاریہ ایک فیصد ہو گا۔

(جاری ہے)

جبکہ قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد میں چھ سو بہتر ارب روپے ادا کئے جائیں گے۔ریونیو ایڈوائزی کونسل نے موجودہ حالات کے پیش نظر ٹیکس وصولی کا ہدف ایک کھرب ستر ارب سے کم رکھنے کی سفارش کی ہے۔ سیکرٹری خزانہ سلمان صدیق نے کونسل کو بتایا کہ حکومت کو چیلنجز کا سامنا ہے، اخراجات میں کمی کی جائے گی اور آئندہ مالی سال میں توانائی، مہنگائی، تخفیف غربت، امن و امان اور ویلیو ایڈڈ کا نفاذ اہم چیلنجز ہیں۔ اکنامک ایڈوائیزی کونسل نے کمیٹی تشکیل دی جو نیشنل اکاؤنٹس اور معاشی شرح نمو کا جائزہ لے گی۔

متعلقہ عنوان :