عرب دنیا میں فیس بک استعمال کرنیوالوں کی تعداد اخبار پڑھنے والوں سے زیادہ ہے،سروے

بدھ 26 مئی 2010 14:15

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی۔2010ء) ایک سروے کے مطابق عرب دنیا میں فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد اخبار پڑھنے والوں سے زیادہ ہے۔ دبئی میں واقع تنظیم سپاٹ آن پبلک ریلیشنز کا کہنا ہے کہ ایک کروڑ پچاس لاکھ سے زیادہ عرب فیس بک استعمال کرتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں عرب دنیا میں فرانسیسی، انگریزی اور عربی زبان میں اخبار پڑھنے والوں کی تعداد کل ملا کر ایک کروڑ چالیس لاکھ ہے۔

ان اعداد و شمار سے اس خطے میں فیس بک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے بارے میں اندازے درست ثابت ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صرف مصر میں فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد 35 لاکھ ہے جو کسی بھی بڑے اخبار کی سرکولیشن سے زیادہ ہے۔ سعودی عرب فیس بک استعمال کرنے والے لوگوں کی تعداد کے اعتبار سے عرب دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ متحدہ عرب امارات کی ایک تہائی آبادی فیس بک استعمال کرتی ہے۔ عرب دنیا کی تیس کروڑ سے زیادہ آبادی زیادہ تر نوجوانوں پر مشتمل ہے جن میں انٹرنیٹ کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ سروے میں یہ نہیں بتایا گیا کہ فیس بک کو کتنے لوگ صرف رابطے یا گپ شپ کے لیے اور کتنے سیاسی یا سماجی نوعیت کی مہم کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :