وزارت انفارمیشن نے یو ٹیوب کو بحال کر دیا، فیس بک بند رہے گی

بدھ 26 مئی 2010 17:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی۔2010ء) وفاقی وزارت انفارمیشن و ٹیکنالوجی نی یو ٹیوب کو بحال کردیا ہے ،جبکہ فیس بک بدستور بند رہے گی۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے اعلان کے بعد فیس بک کے ساتھ ساتھ یو ٹیوب کو بھی بند کردیاگیا تھا ، جبکہ محمدﷺ کے نام سے موجودتمام مغربی لنکس پر بھی پابندی لگادی گئی تھی۔ آج وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد یوٹیوب کھولنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ فیس بک سمیت دیگر متنازعہ لنکس بدستور بند رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :