بنگلادیش نے بھی فیس بک پر پابندی لگادی

اتوار 30 مئی 2010 11:42

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔30مئی۔2010ء) توہین آمیز خاکوں کے مقابلے پر پاکستان کے بعد بنگلادیش نے بھی فیس بک پر پابندی لگادی ۔ بنگلادیش ٹیلی کمیونیکیش اتھارٹی حکام نے ڈھاکہ میں فرانسیسی خبر ایجنسی کو بتایا کہ فیس بک پر توہین آمیز خاکوں کی اشاعت سے بنگلادیش کی مسلم آبادی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

(جاری ہے)

اس لئے سماجی روابط کی انٹرنیٹ ویب سائٹ پر پابندی لگانا ناگزیر تھی۔

متعلقہ عنوان :