Live Updates

حکمران عیاشیاں اور غریب خود کشیاں کر رہے ہیں، عمران خان

جمعہ 18 جون 2010 15:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 18جون۔ 2010ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں جبکہ غریب عوام خاندانوں سمیت خودکشیاں کررہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے کراچی آمد کے موقع پر کہی۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پولیس سے سیاسی مداخلت ختم ہونے تک مذہبی ، سیاسی اور لسانی بنیاد پر ہونیوالی ٹارگٹ کلنگز پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔ اس موقع پر مختلف تجارتی اور سماجی تنظیموں کے عہدیداروں اور کارکنوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات