وزیراعظم گیلانی سے ایئر چیف مارشل راؤ قمر سلیمان کی ملاقات

جمعہ 25 جون 2010 21:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 25جون ۔ 2010ء) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نئے ایف سولہ طیاروں کے حصول سے ملک کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ائر چیف مارشل راؤ قمر سلیمان سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ ائر فورس کی موجودہ دور کے تناظر میں تمام ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔راؤ قمر سلیمان نے وزیراعظم کو بتایا کہ ایف سولہ بلاگ 52 سی طیارے نائٹ اٹیک کی صلاحیت سمیت جدید ہتیھاروں سے آراستہ ہیں جبکہ امریکی ائر چیف ان طیاروں کو باضابط طور پر پاکستان کے حوالے کریں گے