پیپلز مسلم لیگ نے تحصیل راولاکوٹ اور حلقہ نمبر 3کے کنونشن منعقد کرکے عہدیداران کا اعلان کردیا

اتوار 4 جولائی 2010 16:41

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔4جولائی۔2010ء) پیپلز مسلم لیگ نے تحصیل راولاکوٹ اور حلقہ نمبر تین کے کنونشن منعقد کرکے عہدیداران کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

تحصیل راولاکوٹ کے سردار افتخار عارف صدر جبکہ زاہد چغتائی جنرل سکرٹری منتخب ہو گئے دیگر عہدیداران میں سردار اشفاق خان سنیئر نائب صدر ، صوبیدار سید محمد نائب صدر اول ، عبدالحمید خان نائب صدر دوم ، جالب علی آرگنائز ر ، طاہر محمود ایڈیشنل جنرل سکرٹری ، زاہد بھٹی سکرٹری مالیات ، محمد نصیر (انیاری )سکرٹری نشرو اشاعت ، نصیر خان رابطہ سکرٹری ، پیر ریشم صدر مذہبی ونگ ، وزیر حسین صدر لیبر ونگ ، پیر علی اکبر سپریم ہیڈشامل ہیں جب کہ حلقہ تین راولاکوٹ کے لئے سردار آزاد خان صدر اور صغیر حسین جنرل سکرٹری منتخب ہوئے دیگر عہدیداران میں بشیر خان سنیئر نائب صدر ، سردار بشیر نائب صدر اول ، عمیر افسر خان نائب صدر دوم ، شہزاد اظہر آرگنائزر ، محمد ایاز خان ایڈیشنل جنرل سکرٹری ، سرفراز سکرٹری مالیات ، سردار رشید خان رابطہ سکرٹری ، مقبول صادق سکرٹری نشرو اشاعت ، اسحاق قادری صدر مذہبی ونگ ، محمد اسحاق صدر لیبر ونگ شامل ہیں ، نو منتخب عہدیداران سے حلف لینے کے بعد تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی و مرکزی رہنما سردار عابد خان اور ضلعی صدر پی ایم ایل پونچھ سردار ارشد نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم ایل پونچھ کے چاروں حلقوں سے بھر پور قوت سے اپنے امیدواران میدان میں اتارکرحیران کن نتائج دے گی ، بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں پی ایم ایل مضبوط قوت بن چکی ہے اور موجودہ حکمرانوں سے عاجز آکر لوگ جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں ، آزاد کشمیر میں آئندہ انتخاب کے نتیجہ میں بننے والی حکومت میں بیرسٹر سلطان ہی مرکزی کردار ہو ں گے ، کیونکہ وہ آزاد کشمیر کے واحد ایسے لیڈر ہیں جن پر دوران اقتدار کوئی الزام عائد نہیں ہوا اسی کردار کی وجہ سے عوام ان کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں ، انہوں نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پی ایم ایل کا پیغام پہنچاکر کرپٹ حکمرانوں سے جان چھڑانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :