Live Updates

مسلم لیگ (ن) میڈیا اور اہل صحافت کا مکمل احترام کرتی ہے، شہباز شریف

جمعہ 9 جولائی 2010 19:32

لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 جولائی۔2010ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور اس کی حکومت میڈیا اور اہل صحافت کا مکمل احترام کرتی ہے اور پا کستان کی تاریخ میں آزادی صحافت اور آزادی اظہار کے لئے ہماری کوششیں اس کی شاہد ہیں ۔ گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رائے کی آزادی اور اظہار خیال کا حق ہر فرد کا بنیادی حق ہے جس کا تحفظ صحافیوں ، سیاستدانوں ، دانشوروں اور معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میڈیا آمریت کے خلاف جدوجہد میں ہمارا ہم سفر رہا ہے اور آزاد اور غیر جانبدار میڈیا کی مدد کے بغیر پاکستان کی تاریخ کے بدترین ڈکٹیٹر پرویز مشرف کی رخصتی ممکن نہیں تھی ۔محمد شہباز شریف نے کہا کہ میڈیا کے بعض حصوں کے رویے کے بارے میں اراکین اسمبلی نے جن تاثرات کا اظہار کیا وہ ان اراکین کے ذاتی احساسات پر مبنی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون سمجھتی ہے اور اس کا پختہ یقین ہے کہ آزاد اور غیر جانبدار میڈیا کے بغیر ملک میں جاری جمہوری عمل کا تحفظ ممکن نہیں ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات