ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی یاسر رضا نے اپنی نااہلی کوسپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

ہفتہ 10 جولائی 2010 14:50

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10جولائی۔2010ء) مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی یاسر رضا نے اپنی نااہلی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے انٹر کی سند جعلی ہونے پر تیس جون کو نااہل قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

یاسر رضا نے اپنی نااہلی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ملک یاسر رضا کا موقف ہے کہ انہیں مفروضے کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیاہے۔