مسلم لیگ نواز نے میڈیا کیخلاف قرارداد پر معافی مانگ لی

اتوار 11 جولائی 2010 14:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔11جولائی۔2010ء) مسلم لیگ نواز نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے خلاف قرارداد پر معافی مانگ لی ہے ۔ سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہےمیڈیا کے خلاف قرارداد پیش کرنا غلطی تھی ۔جسکی ذمہ داری قبول کرتےہیں اور اس کا مدوا کرنے کی کوشش کررہےہیں ۔

(جاری ہے)

نوازشریف کے حکم پر ثناء اللہ مستی خیل کوپارٹی سے نکال دیاجائے گا . نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے انھوں نے کہاکہ میڈیا کے خلاف قرارداد کے مسئلے کو حل کرنے کےلئے صحافیوں اور مسلم لیگ نواز کے ارکان اسمبلی پر مشتمل دس رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے جو کل متفقہ قرارداد تیار کریگی ۔

انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق نے بھی میڈیا کیخلاف قرارداد کے حق میں ووٹ دیاہے ۔ مسلم لیگ نواز کی طرح چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری شجاعت حسین کوبھی اپنی غلطی تسلیم کرلینی چاہیے ۔ وہ دونوں منافقت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ نواز شریف مسلم لیگ کے قائد ہیں اور ان کے حکم کی تعمیل کی جائیگی ۔ میڈیا کے خلاف قرارداد پیش کرنے والے رکن اسمبلی ثناء اللہ مستی خیل کو پارٹی سے نکال دیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :