وفاقی وزیرقانون کومسلم لیگ نواز پر الزام تراشی زیب نہیں دیتی ، احسن اقبال

اتوار 11 جولائی 2010 16:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔11جولائی۔2010ء) مسلم لیگ (ن)کے ترجمان احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی وزیرقانون کومسلم لیگ نواز پر الزام تراشی زیب نہیں دیتی ، بابراعوان کی پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ جعلسازی اور دھوکہ دہی وزیرقانون اور وفاقی حکومت کررہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز میں اخلاقی جرات سب سے زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

اس لئے قرارداد پیش کرنے والے رکن اسمبلی کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔ انھوں نے کہاکہ ق لیگ مسلسل بے شرمی اور ڈھٹائی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔ رانا مقبول کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کسی کے الزام سے کوئی مجرم نہیں بنتا ہے۔ رانا مقبول کا معاملہ عدالت میں ہے۔ انھوں نے کہاکہ حکومت ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا فنڈ کم کررہی ہے لیکن وکلا کو خریدنے کی کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :