ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی ہائرایجوکیش کمیشن کے چیئرمین جاوید لغاری کے بھائی فاروق لغاری کی گرفتاری کی مذمت

اتوار 18 جولائی 2010 20:12

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18جولائی۔2010ء) نوازشریف نے چیئرمین ایچ ای سی کے بھائی فاروق لغاری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ افراد کی گرفتاریاں نہایت شرمناک اور آمرانہ ذہن کی عکاس ہیں۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین جاوید لغاری کے ساتھ حکومت کا نارواسلوک اور اوچھے ہتھکنڈے قابل مذمت ہیں۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے کہا کہ چیئر مین ایچ ای سی جاوید لغاری کو دباو میں لانے کیلئے اْن کے بھائی کی گرفتاری، اْن کے آبائی گاؤں پر پولیس کا دھاوا اور بے گناہ افراد کی گرفتاریاں نہایت شرمناک اور آمرانہ ذہن کی عکاسی ہیں۔نواز شریف نے تنبیہ کی کہ حکومت غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات سے باز رہے۔ نواز شریف نے کہا کہ اس طرح کی ناانصافیوں پر زیادہ دیر تک خاموش نہیں رہا جائے گا۔ جمہوریت کی بڑی خدمت یہی ہے کہ تمام ادارے اور افراد اپنی آئینی حدود اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا کام کریں اور ایک دوسرے کے کام میں مداخلت نہ کی جائے