دنیا بھر میں یورنیم کے ذخائر 100 سال کیلئے کافی ہیں،آئی اے ای اے

بدھ 21 جولائی 2010 16:19

ویانا(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جولائی۔2010ء) انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں یورنیم کے دستیاب ذخائر جوہری توانائی کی پیداوار کیلئے آئندہ 100 سال تک کافی ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابقآئی اے ای اے کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2008 کے سروے سے یہ پتہ چلا کہ دنیا بھر میں دستیاب یورنیم کے وسائل آئندہ سو سال کیلئے کافی ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ اعدادوشمار ، موجودہ نیوکلیئر پاور ٹیکنالوجی سے مطابقت رکھتے ہیں تاہم ایڈوانس ری ایکٹرز اور فیول سائیکلون ٹیکنالوجی کی تنصیب سے دستیاب ذخائر آئندہ 10 صدیوں کیلئے کارآمد بنائے جاسکتے ہیں۔ اگرچہ عالمی اقتصادی اور مالیاتی بحران میں کمی آرہی ہے تاہم عالمی سطح پر بجلی کی طلب میں اضافہ ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق جنوری 2009 تک دنیا بھر میں مجموعی طور پر یورنیم کے دستیاب ذخائر 6.3 ملین ٹن تھے۔

متعلقہ عنوان :