پوری دنیا کے امن کی خاطر دہشتگردوں سے جنگ کی، پاکستان اب بھی حالت جنگ میں ہے، صدر زرداری، نادرا کے کمپوٹراز ڈشناختی کارڈ میں اعضا عطیہ کرنے کے کالم کا آغاز کیا جائے گا، تقریب سے خطاب

جمعرات 22 جولائی 2010 17:28

کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جولائی۔2010ء) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پوری دنیا کے امن کی خاطر دہشت گردوں سے جنگ کی۔ پاکستان اب بھی حالت جنگ میں ہے۔ یہ بات انہوں نے بلاول ہاوس میں اعضا عطیہ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع صدر مملکیت نے اپنے اعضا عطیہ کرنے کے کارڈ پر دستخط کئے۔ صدر نے کہا کہ حکومت نے بیس لاکھ متاثرین کو مہمان کی حثیت سے رکھا جنہیں اب اپنے گھر وں کو بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ وہ سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی ٹرانسپلانٹ کے سربراہ ڈاکٹر ادیب رضوی کو نوبل انعام برائے امن کے لیئے سفارش کریں گے۔ صدر نے کہا کہ ملک بھر مین جین بینک قایم کئے جائیں گے جہاں لوگوں کو جین تھراپی کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا موجودہ حکومت اور پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نادرا کے کمپوٹراز ڈشناختی کارڈ میں اعضا عطیہ کرنے کے کالم کا آغاز کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :