مسلم لیگ ن کے رکن کی جہاز میں نشے میں بدتمیزی

جمعہ 23 جولائی 2010 15:14

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جولائی۔2010ء) مسلم لیگ ن کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی نے مدہوشی کی حالت میں جہاز کے عملے اور مسافروں کا سفرکو مشکل بنادیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر اریش کمار شکاگو ،بارسلونا سے اسلام آباد ،کراچی کی کنیکٹنگ فلائیٹ میں سفر کررہے تھے کہ وہ مبینہ نشے کی حالت میں خود پر قابو نہ رکھ سکے۔ ایک مسافر خاتون نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ڈاکٹر اریش کمار نے نشے کی حالت میں جہاز میں غل غپاڑہ کیا اور عملے اور مسافروں کو مغلظات بکیں۔ ڈاکٹر اریش کمار کا فون بند ہونے کے باعث ان کا موقف نہیں لیا جاسکا۔

متعلقہ عنوان :