ن لیگ کا نیب کا کل وقتی چیئرمین کے تقرر کا مطالبہ

ہفتہ 24 جولائی 2010 17:46

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جولائی۔2010ء) مسلم لیگ ن نے نیب کا کل وقتی چیئرمین کے تقرر کا مطالبہ کردیا ۔مسلم لیگ ن کے سیکریٹری اطلاعات احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن کے مشورے سے حکومت نیب کاکل وقتی چیئرمین مقرر کرے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھاکہ کسی کو ملک کا سرمایہ لوٹنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کرپشن کیخلاف احتساب بل کو فوری طور پر منظور کرے ۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کا عدلیہ کے فیصلوں پر عمل نہ کرنا جمہوریت کیلئے خطرہ کے باعث ہوسکتا ہے ۔لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے حکومت عوام کو جواب دے ۔

متعلقہ عنوان :