دنیا بھر میں آج والدین کا عالمی دن منایا جارہا ہے

اتوار 25 جولائی 2010 14:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 25جولائی ۔ 2010ء) انیس سو بانوے میں امریکی کانگریس نے ایک بل پاس کیا جس کے تحت جولائی کے چوتھے اتوار کو والدین کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ تاکہ بچوں کی اچھی پرورش کرنے والے ماں باپ کو خراج تحسین پیش کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

بچوں کے لیے والدین کی حیثیت ایک سائبان کی طرح ہوتی ہے جو انہیں اپنی چھاؤں میں موسم کی سرد اورگرم ہواؤں سے بھی بچاتے ہیں۔ ان کے کھانے پینے سے لے کر تعلیم اور تربیت کرنے کے علاوہ انہیں دنیا کی اچھی بری باتوں اور نیکی بدی میں تمیز سکھاتے ہیں۔ والدین کی بچوں سے محبت اور انکی پرورش کے صلے میں کسی دن کو منانے کے بجائے ماں باپ کو انکا اصل مقام دینے اور احترام کرکے ہی انہیں حقیقی معنوں میں خراج پیش کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :