نواز شریف کی واپسی پر کشمیر میں ن لیگ بنائیں گے، وزیراعظم آزادکشمیر

اتوار 25 جولائی 2010 17:38

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جولائی۔2010ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر کشمیر میں نواز لیگ کے قیام کا اعلان کیا جائے گا۔ دوسری جانب اٹھارہ وزراء نے اپنے استعفے راجہ فاروق حیدر کو بھجوادیئے ہیں۔اسلام آباد میں مسلم کانفرنس کے اجلاس میں پارٹی کے بعض رہنماؤں اور کارکنان سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمدکے ساتھ مزید چلنا ناممکن ہے۔

انہوں نے کہاکہ انہیں قومی دولت اور آئین و قانون کو بچانے کی سزا دی جارہی ہے۔ اس لئے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جارہی ہے۔دوسری جانب ترجمان مسلم کانفرنس واجد بن عارف کے مطابق اٹھارہ وزراء نے اپنے استعفے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کو بھجوادیئے ہیں۔

(جاری ہے)

جن میں چوہدری محمد یوسف، سردار سیاب خالد، ناہید طارق، ڈاکٹر نجیب نقی، عبدالرشید عباسی، حافظ حامد رضا، پیر عتیق الرحمن، مرتضیٰ علی گیلانی، کرنل ریٹائرڈ نسیم خان، چوہدری محمد اسمعیل، علی شان سونی، محمد شفیق جرال، چوہدری رخسار، فاروق طاہر،عبدالقیوم نیازی، نسرین رانی، شمع ملک اور ملک نواز شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے بعد آئندہ چندر روز میں اسپیکر اسمبلی کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔ مسلم کانفرنس سردار عتیق گروپ کا دعویٰ ہے کہ انہیں انتیس ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔