اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کر رہے ہیں، قائد مسلم لیگ ن نواز شریف

پیر 26 جولائی 2010 18:15

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جولائی۔2010ء) مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے وعدوں کی پاسدار ی نہیں کی جس کی وجہ سے وزارتیں چھوڑیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں جاوید ہاشمی کی عیادت کے بعد میڈیاسے بات چیت میں ان کا کہنا تھاکہ اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کررہے ہیں ،جعلی ڈگریوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے میڈیا اداروں میں جعلی ڈگری والوں کا کھوج لگائے ۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ ملک میں اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں . جاوید ہاشمی سے متعلق انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی صحت پہلے سے بہتر ہے ۔ میاں نواز شریف نے آرمی چیف جنرل کیانی کی مدت ملازمت سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب نہیں دیا۔