دنیا الزامات لگانے کے بجائے مدد کرے،صدرزرداری

جمعرات 29 جولائی 2010 23:58

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29جولائی۔2010ء) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دنیا ہم پر الزامات لگانے کی بجائے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری صلاحیت بڑھانے میں مدد کرے۔ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے پاکستان مخالف بیان کے ایک دن بعد برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے صدر آصف زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات اور صدر زرداری کے مجوزہ دورہ برطانیہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر زرداری نے بھارت کے شہر بنگلور میں دیئے گئے برطانوی وزیر اعظم کے بیان پر افسوس کا اظہار کیا۔ صدر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور خاطر خواہ کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی ادارے طالبان کے ساتھ ملے ہوتے تو اتنی کامیابیاں کیسے حاصل ہوتیں۔صدر نے کہا کہ ایسے بیان دینے والے ہماری قربانیوں کو نظر انداز نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :