سیلاب کی صورتحال پر مسلم لیگ ن کا ہنگامی اجلاس

ہفتہ 31 جولائی 2010 11:52

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔31جولائی 2010ء) پنجاب اور خیبر پختوخوا میں سیلاب کے حوالے سے مسلم لیگ ن کا ہنگامی اجلاس جاری ہے، جس میں نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں میان نواز شریف اور میاں شہباز شریف سمیت مسلم لیگ ن کے ا علی عہدیداران اور حکومت کے اعلی افسران شریک ہیں۔اجلاس میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال اور متاثرہ افراد کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا ۔