Live Updates

امریکہ اور اتحادی ممالک کمبوڈیا کی طرح پاکستان کو بھی تباہ کرنا چاہتے ہیں،عمران خان، برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے بیان پر پاکستانی عوام کاغصہ جائز ہے ،غیر ملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو

ہفتہ 31 جولائی 2010 16:40

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31جولائی۔2010ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ اور اتحادی ممالک کمبوڈیا کی طرح پاکستان کو بھی تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے بیان پر پاکستانی عوام کاغصہ جائز ہے کیونکہ پاکستانی عوام یہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے دہشتگردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان میں ہونیوالی ناکامیوں کا ذمہ دار ٹھہرا کر قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے۔ اتحادی ممالک پاکستان کیساتھ وہی سلوک کرنا چاہتے ہیں جو انہوں نے ویت نام جنگ میں ناکامی پر کمبوڈیا کا کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ویت نام جنگ جب ناکام ہوئی تو اتحادی ممالک نے اس کا الزام کمبوڈیا پر لگایا اور بمباری کر کے اسے تباہ کر دیا۔ اسی طرح اب امریکہ پاکستان میں ڈرون حملوں کے ذریعے بے گناہ لوگوں کو قتل کر رہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات