موسم کی خرابی ، حلقہ این اے68 میں مسلم لیگ (ن) کا جلسہ عین وقت پر ملتوی کردیا گیا

منگل 3 اگست 2010 17:31

حیدرآباد ٹاؤن(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3اگست۔2010ء) ضمنی انتخابات کے حلقہ این اے 68 میں ہونیوالا مسلم لیگ (ن) کا جلسہ عین وقت پرملتوی کردیا گیا جس کے باعث جلسے کی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اورحامیوں کی طرف سے تین اگست کو جلسہ کیلئے سرگودھا کے علاقے ساہیوال میں تیاریاں کی گئی تھیں اور تمام متعلقہ سامان منگوا لیا گیا تھا حلقہ میں جلسہ کے اعلانات بھی کردیئے گئے تھے تاہم بارش اور موسم کی خرابی کی وجہ سے تین اگست کو چار بجے اچانک جلسہ ملتوی کردیا گیا۔ اس جلسے سے حمزہ شہباز نے خطاب کرنا تھا ۔

متعلقہ عنوان :