یو این ڈونرز کانفرنس،عالمی برادری کی طرف سے متاثرین سیلاب کیلئے مزید 52ارب 11کروڑ روپے ہنگامی امداد کا اعلان،یورپی یونین کی طرف سے ساڑھے 31کروڑ ڈالر، برطانیہ کی طرف سے مزید 7کروڑ پاؤنڈ، ایران کی طرف سے 10کروڑ ڈالر اور آسٹریلیا کی طرف سے 7کروڑ ڈالر امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا،چین اور سعودی عرب کی طرف سے بھی مزید مدد کی فراہمی کا وعدہ

پیر 20 ستمبر 2010 15:04

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ڈونرز کانفرنس میں متاثرین سیلاب کیلئے عالمی برادری کی طرف سے مزید 52ارب 11کروڑ روپے کی ہنگامی امداد کا اعلان‘یورپی یونین کی طرف سے ساڑھے 31کروڑ ڈالر‘ برطانیہ کی طرف سے مزید 7کروڑ پاؤنڈ‘ ایران کی طرف سے 10کروڑ ڈالر اور آسٹریلیا کی طرف سے 7کروڑ ڈالر امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا‘چین اور سعودی عرب کی طرف سے بھی مزید مدد کی فراہمی کا وعدہ‘وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے غیر ملکی امداد کے صاف و شفاف استعمال کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے کوئی ملک تنہا نہیں نمٹ سکتا‘عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے سے متعلق اقوام متحدہ کے زیر اہتمام بین الاقوامی وزارتی اجلاس نیو یارک میں ہوا جس کی صدارت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی۔اجلاس کے افتتاحی خطاب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان میں متاثرین سیلاب کی مدد کیلئے فوری عالمی امداد کی ضرورت پر زور دیا