خورشید شاہ اور قیوم سومرو کی مولانا فضل الرحمان سے ایک اور ملاقات بھی ناکام ، مولانا آپ کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی،خورشید شاہ ، آپ لیٹ ہو گئے ہیں، فضل الرحمان ، ذاتی حیثیت میں آیا تھا، رابطے جاری رہیں گے، خورشید شاہ کی صحافیوں سے گفتگو ، جمہوریت کو لاحق خطرات کا سوال حکومت سے کیا جائے، سب جمہوری عمل کا تسلسل ہیں، مولانا فضل الرحمان

بدھ 15 دسمبر 2010 22:55

پیپلزپارٹی کے وفدکی جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیرمولانافضل الرحمن سے ایک اور ملاقات ناکام ہوگئی،مولانافضل الرحمن نے حکومتی اتحادکادوبارہ حصہ بننے سے انکارکردیا۔بدھ کی شام پیپلزپارٹی کے چیف وہپ اوروفاقی وزیرمذہبی امورسید خورشید شاہ اورصدرآصف علی زداری کے معاون قیوم سومرونے مولانافضل الرحمن سے وزراء کالونی میں ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔

اس موقع پرمولانا فضل الرحمن اورسید خورشید شاہ کے درمیان دلچسپ جملوں کاتبادلہ ہوا۔سیدخورشید شاہ نے مولانافضل الرحمن کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مولانا آپ کی 8سیٹیں 800کے برابر ہیں آپ کے بغیرجمہوریت نہیں چل سکتی جس پرمولانا فضل الرحمن نے سیدخورشیدشاہ سے کہاکہ آپ لیٹ ہوگئے ہیں۔ملاقات کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیدخورشیدنے کہاکہ وفاقی وزراء حامدسعیدکاظمی اوراعظم سواتی کوڈسپلن کی خلاف ورزی پربرطرف کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سیاست میں تعلقات رہتے ہیں بات چیت چلتی رہتی ہے اورجاری رہے گی۔مولانا فضل الرحمن سے 1988-90 سے ہماری وابستگی رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سیاست میں ڈائیلاک ختم نہیں ہوتاناراضگی کاحل نکالاجاتاہے یہ جتناکچھ ہواہے میڈیاکااس میں کردارہے۔انہوں نے کہاکہ مولانافضل الرحمن نے حکومتی اتحادمیں دوبارہ شامل ہونے سے انکارکیاہے تاہم ہمارے رابطے جاری رہیں گے ہمیشہ اچھائی کی امیدرکھنی چاہیے۔ا

متعلقہ عنوان :