صدر زرداری نے19ویں ترمیم کے مسودے پر دستخط کر دیئے،19ویں ترمیم آئین کا حصہ بن گئی

ہفتہ جنوری 16:22

صدر آصف علی زرداری آئین کی انیسویں ترمیم کے مسودے پر دستخط کردیئے ۔ آئینی ترمیم پر دستخط کی تقریب بلاول ہاوٴس کراچی میں ہورہی ہے ۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے یہ بل پہلے ہی متفقہ طور پر منظور ہوچکا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے انیسویں ترمیم کو جمہوری حکومت اور مفاہمتی پالیسی کا نتیجہ قرار دیا ہے ۔ وزیر قانون بابر اعوان نے بتایا کہ دستخط کے بعد انیسویں ترمیم آئین کا حصہ بن گئی ہے