لاہور سمیت کئی شہر دھند کی لپیٹ میں،معمولات زندگی متاثر

اتوار جنوری 12:15

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔ شدید دھند کے باعث علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو آج صبح نو بجے تک بند کردیا گیا، جس کے باعث پروازوں کا نظام شدید متاثر ہوا جو پروازیں دوسرے شہروں سے یا ملکوں سے لاہور ایئرپورٹ پر اترنی تھی ان کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا۔

دھند کے باعث موٹروے پر وزیبیلیٹی صفر ہوجانے کے باعث موٹروے کو بھی ٹریفک کیلئے عارضی طور پر بھی بند کردیا گیا تاہم اب ٹریفک کی بحالی شروع کردی گئی ہے ۔ دوسری جانب لاہور سے ٹرینوں کا شیڈول بھی دھند کے باعث متاثر ہوا، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامناکرنا پڑرہا ہے

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments