ملک میں کوئی بحران نہیں دیکھ رہا ،ایم کیو ایم کی علیحدگی کے باوجود حکومت قائم رہے گی،وزیراعظم گیلانی، متفقہ وزیر اعظم ہوں،(ق) لیگ سمیت سب سے تعاون کی توقع ہے، نواز شریف سے اچھے تعلقات ہیں، قومی ایشوز پر ان کی جانب سے ہمیشہ میچورٹی دکھائی گئی ،توہین رسالت کا قانون ختم کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے،یوسف رضا گیلانی کی لیاقت بلوچ کے صاحبزادے کی شادی میں شرکت کے موقع پر گفتگو

اتوار 2 جنوری 2011 21:17

زیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی علیحدگی کے باوجود وفاقی حکومت ختم ہو گی نہ ہی کوئی سیاسی بحران دیکھ رہا ہوں، مجھے (ق) لیگ سمیت سب سے تعاون کی توقع ہے، جب ہم سب اکٹھے ہونگے تو کوئی تیسری قوت مداخلت کرے گی نہ ہی فائدہ اٹھا سکے گی، میں ہارس ٹریڈنگ کے حق میں ہوں نہ کبھی فاروڈ بلاک بنایا ہے، نواز شریف سے اچھے تعلقات ہیں اور قومی ایشوز پر ان کی جانب سے ہمیشہ میچورٹی دکھائی گئی ہے وہ جمہوریت اور نظام کے حمایتی ہیں، توہین رسالت کا قانون ختم کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے،صدر زرداری سے ٹیلیفونک رابطے میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کے صاحبزادے کی شادی میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے صوبائی حکومت کے متعلق کچھ معاملات تھے جن کے بارے میں ان کی صوبائی حکومت اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے بات چیت ہو رہی تھی