Live Updates

45 دن گزر گئے مگر دس نکاتی ایجنڈے پر کوئی اطمینان بخش جواب نہیں ملا،عوام بتائیں کہ اب ن لیگ کیا کرے،نواز شریف، مجھ پر اور شہباز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، جلسے سے خطاب

منگل 22 فروری 2011 16:44

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پینتالیس دن گزر گئے مگر دس نکاتی ایجنڈے پر کوئی اطمینان بخش جواب نہیں ملا، عوام بتائیں کہ اب ن لیگ کیا کرے ۔ مٹھن گوٹھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ دس نکاتی ایجنڈے میں سے کچھ کام پینتالیس دنوں کے بجائے صرف پینتالیس گھنٹوں میں ہو سکتے تھے ۔

(جاری ہے)

دس نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد سے عوام کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جو ترقیاتی کم کئے وہ آج بھی نظر آ رہے ہیں، مدت پوری کرتے تو ملک کی تقدیر بدل دیتے ۔ ن لیگ کے قائد نے کہا کہ طیارہ اغوا کرنے کا الزام لگا کر باہتر سال قید کی سزا دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے ملک کی اینٹ سے اینٹ بجا دی

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات