صدر آصف زرداری کے ہاتھوں زخم کھا کر3سال تک صبر کیا،نواز شریف،امداد کی بھیک عزت،وقار کو ہڑپ کر لیتی ہے،آئین میں امداد کی بھیک پر پابندی لگائیں گے،ن لیگ کے قائد کا کارکنوں سے خطاب

جمعرات 24 فروری 2011 18:59

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے ہاتھوں زخم کھا کر تین سال تک صبر کیا ہے ،مسلم لیگ ن پر شب خون مارنے والوں کو اپنے کئے کی سزا ملنی چاہئے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنوں سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ وہ تین سال سے صبر کر رہے ہیں لیکن انہیں صدر زرداری سے زخم ہی ملے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امداد کی بھیک عزت اور وقار کو ہڑپ کر لیتی ہے ، آئین میں امداد کی بھیک پر پابندی لگائیں گے ،مسلم لیگ ن کرپشن سے پاک خوشحال پاکستان تعمیر کر سکتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے غداروں کو کیفر کردار پہنچانا عوامی مفاد میں ہے ،دھونس دھاندلی کے ہاتھوں جانے والوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہیں گے