مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج ہوگا، پی پی کے ساتھ اتحاد کافیصلہ کیا جائیگا

جمعہ 25 فروری 2011 11:08

مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج ہورہا ہے جس میں پنجاب میں پی پی اور مسلم لیگ ن کے اتحاد کے مستقبل پر فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔وزیراعظم گیلانی اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں ن لیگ نے دس نکاتی ایجنڈے کی تکمیل نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سیاسی قوتوں کا مل کر چلنا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ حالات میں مفاہمت کی سیاست کے سوا کوئی راستہ نہیں۔وزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد میں ڈھائی گھنٹے کے لگ بھگ جاری رہنے والی ملاقات میں پنجاب میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان تعلقات کی نوعیت، اصلاحاتی ایجنڈے پر ہونے والے مذاکرات کے نتائج اور پنجاب میں گیس کی لوڈشیڈنگ کی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :