پارلیمنٹ کا مشترکہ ان کیمرہ اجلاس، ڈی جی آئی ایس آئی احمد شجاع پاشا نے خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا ،القاعدہ کا نیٹ ورک اسامہ کی موت سے پہلے ختم کر چکے تھے، امریکہ نے یکطرفہ کارروائی کر کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ، جان بوجھ کر غفلت کا مظاہرہ نہیں کیا گیا، انٹیلی جنس خامیوں کو دور کیا جائیگا، پاکستان کے نیوکلیئراثاثے محفوظ ہیں،ملکی دفاع اورقوم کی حفاظت کیلئے ہروقت تیا ر ہیں،عسکری حکام کی ارکان پارلیمنٹ کو بریفنگ ، آپریشن کے وقت ریڈار درست کام کررہے تھے، جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے ریڈار سسٹم کو طیاروں کاپتہ نہ چل سکا، ڈپٹی ایئر چیف

جمعہ 13 مئی 2011 16:40

ڈی جی آئی ایس آئی احمد شجاع پاشا نے خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم، پارلیمنٹ اور ہرادارے کے سامنے احتساب کیلئے تیار ہوں،القاعدہ کا نیٹ ورک اسامہ کی موت سے پہلے ختم کر چکے تھے، امریکہ نے یکطرفہ کارروائی کر کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی جبکہ ڈپٹی ایئرچیف نے کہاکہ آپریشن کے وقت ریڈار درست کام کررہے تھے تاہم امریکی جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے ریڈار سسٹم کو طیاروں کاپتہ نہ چل سکا،عسکری حکام نے پارلیمنٹ کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کے نیوکلیئراثاثے محفوظ ہیں اورملکی دفاع اورقوم کی حفاظت کیلئے ہروقت تیا ر ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کی زیرصدارت قومی اسمبلی اورسینیٹ کامشترکہ اجلاس ہوا جسے ایک قرارداد کے ذریعے بعد میں کمیٹی درجہ دیاگیاکیونکہ صرف صدرمملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرسکتے ہیں اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان ڈی جی آئی ایس آئی سمیت دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی