وزیراعظم نے ایبٹ آباد واقعہ اورسلیم شہزاد تحقیقاتی کمیشن کی سمریوں کی منظوری دے دی،ایبٹ آباد کمیشن4افراد،سلیم شہزاد کمیشن5افراد پر مشتمل ہو گا

منگل 21 جون 2011 23:15

وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ایبٹ آباد واقعے اور سلیم شہزاد قتل کیس کی تحقیقات کے لئے کمیشنز تشکیل کرنے کیلئے سمریوں کی منظوری دیدی۔وزارت قانون کی جانب سے وزیراعظم کو بھجوائی گئی سمریوں کے مطابق ایبٹ آباد کمیشن کے سربراہ جسٹس جاوید اقبال ہیں، ان کی نامزدگی چیف جسٹس آف پاکستان ، جسٹس افتخار محمد چوہدری نے حکومت کی درخواست پر کی تھی، نیا کمیشن چار افراد پر مشتمل ہو گا جس میں فخر الدین جی ابراہیم کو شامل نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

دیگر ارکان میں سابق سفارتکار جہانگیر اشرف قاضی، لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد اور سابق آئی جی قاضی عباس شامل کیا گیا ہے ۔سلیم شہزاد کمیشن پانچ ارکان پر مشتمل ہوگا جس کے سربراہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے نامزد کردہ جج جسٹس ثاقب نثار ہیں، دیگر ارکان میں چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت آغا رفیق، آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب اور پی ایف یو جے کے صدر پرویز شوکت شامل ہیں