کرپٹ لوگوں کو سرکاری اداروں میں لگایا جارہا ہے ،نوازشریف ،مصنوعی جمہوریت نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا، قائد ن لیگ کا راولا کوٹ میں جلسے سے خطاب

جمعرات 23 جون 2011 15:27

مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف نے کہا کہ ملک میں چن چن کر کرپٹ لوگوں کو سرکاری اور نیم سرکاری ادارون میں لگایا جا رہا ہے ۔ گورنس نام کی کوئی چیز نہین ۔مصنوعی جمہوریت نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

راولا کوٹ میں جاری انتخابی مہم کے دوران راولا کوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہمارے بعد حکومتی اراکین بھی آزاد کشمیر پہنچنا شروع ہوگئے ۔ وزیر اعظم اپنا ہیلی کاپٹر لے کر آگئے ۔ آزاد کشمیر کے عوام جعلی نعروں کا شکار نہ ہوں۔انہون نے کہا کہ پاکستان میں ساڑھے سات لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو علم ہونا چاہیئے کہ ٹکٹوں کے فیصلے کہاں ہوتے ہین، حکومت کون بناتا اور گراتا ہے ۔