ملک میں بد عنوانی کا بازار گرم ہے ، نواز شریف ،عوام بے روزگاری، غربت، لوڈشیڈنگ کی چکی میں پس رہے ہیں ،قائد ن لیگ کا پتیکا میں جلسے خطاب

جمعہ 24 جون 2011 12:41

مسلم لیگ نواز کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں بد عنوانی کا بازار گرم ہے ۔ اسلام آباد میں روز بولیاں لگتی ہیں۔ جنہوں نے پاکستان میں بے چینی کی فضا قائم کی وہ آزاد کشمیر کو کیا دیں گے ۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کے شہر پتیکا میں انتخابی مہم کے آخری روز جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو آج آزاد کشمیر کی ترقی یاد آ رہی ہے ترقی کے نام پر جو باتیں کی جارہی ہیں وہ آزاد کشمیر کا حق ہے ۔ نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے پاکستا ن کی تاریخ میں ایسی حکومت نہیں دیکھی عوام بے روزگاری، غربت، لوڈشیڈنگ کی چکی میں پس رہے ہیں حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے ۔