آزاد کشمیر کے بعد اسلام آباد میں بھی ہماری حکومت بنے گی،نوازشریف،ہم نے ملک کی بے لوث خدمت کی بدلے میں مصیبتیں ملیں، وزیر اعظم گیلانی کا انتخابی مہم میں حصہ لینا مذاق ہے،حکمران خدا کا خوف کریں اورپاکستان پر رحم کریں،حکمرانوں کوملک کا کوئی احساس نہیں،اب یہ تماشانہیں چلنے دینگے،انتخابات میں دھاندلی کو برداشت نہیں کیاجائیگا،عوام میرے ساتھ ہے، مسلم لیگ ن کے قائد کا آٹھمقام ،پتیکا میں انتخابی جلسے سے خطاب

جمعہ 24 جون 2011 19:36

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد وسابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے بعد اسلام آباد میں بھی ہماری حکومت بنے گی،ہم نے ملک کی بے لوث خدمت کی بدلے میں مصیبتیں ملیں،اگرپاکستان میں جمہوریت کا تسلسل جاری رہتاتو ملک ایشین ٹائیگربن چکا ہوتا،حکمران خدا کا خوف کریں اورپاکستان پر رحم کریں،حکمرانوں کوملک کا کوئی احساس نہیں،اب یہ تماشانہیں چلنے دینگے،انتخابات میں دھاندلی کو برداشت نہیں کیاجائیگا،عوام میرے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وادی نیلم میں آٹھمقام پرانتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے 1990ء میں پاکستان کی ترقی کا پروگرام شروع کیاتھا اوراس وقت ترقی عروج پر تھی ملک میں دہشتگردی ،بے روزگاری، غربت ،گیس اوربجلی کی لوڈشیڈنگ جیسے مسائل نہیں تھے اورملک اقتصادی ترقی کی راہ پرگامزن تھایہاں پر بیرونی سرمایہ کاری تھی اگر یہی سلسلہ جاری رہتا تو پاکستان آج ایشین ٹائیگر بن چکا ہوتااوردنیا کے خوشحال ممالک میں اس کاشمار ہوتا