گیس کا بحران،پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہرے ،بلوچستان میں گیس کی بندش کیخلاف مکمل ہڑتال، لاہور میں سی این جی اسٹیشنز روزانہ6گھنٹے بند کرنے کا فیصلہ

اتوار 1 جنوری 2012 17:24

گیس کا بحران شدید ہو گیا ، گیس کی بندش کے خلاف پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہرے ، صوبے میں سی این جی ایسوسی ایشن ہڑتال کے معاملے پر تقسیم ہوگئی ، بلوچستان میں گیس کی بندش کے خلاف مکمل ہڑتال،لاہور میں سی این جی اسٹیشنز روزانہ چھ گھنٹے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

گیس کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کے خلاف پنجاب بھر میں آج سی این جی اسٹیشن احتجاجا بند ہیں ،فیصل آباد میں سی این جی کی ایک ماہ کی بندش کیخلاف ویگن مالکان،رکشہ ڈرائیورز اور سی این جی اسٹیشن ملازمین نے شہر کے مختلف مقامات پر احتجاجی ریلیاں نکالیں اور سڑکیں بلاک کردیں۔

کلیم شہید کالونی ، گلبرگ ، مدینہ ٹاؤن ، جیل روڈ ، عید گاہ روڈ ، سمندری روڈ ، سرگودھا روڈ سمیت شہر بھر میں ہونے والے مظاہروں میں مظاہرین نے اپنے مطالبات پر مبنی بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ انہوں نے سی این جی کی بندش کو محنت کشوں کا معاشی قتل قرار دیتے ہوئے فوری طور پر سی این جی کی بحالی کا مطالبہ کیا۔سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور لوڈشیڈنگ کے خلاف پنجاب میں ہڑتال کی گئی ہے