اورکزئی ایجنسی: فورسز کے ساتھ جھڑپ، 8 دہشت گرد ہلاک

پیر 2 جنوری 2012 11:32

اورکز ئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں آٹھ دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا ۔سرکاری ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی کے علاقے غلجو میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس سے سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی فورسز کی جوابی کار روائی میں آٹھ دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔اس سے قبل خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگیاجس کے بعد فورسز کی جوابی کارروائی میں اہم سدت پسند کمانڈرقاری کامران سمیت 12 شدت پسند مارے گئے ۔

متعلقہ عنوان :