این آر او فیصلے پر عملدر آمد کیلئے حکومت کو آخری موقع ، حکم پر عملدر آمد نہ ہوا تو سخت کارروائی کی جائے گی، سپریم کورٹ

منگل جنوری 11:25

این آر او فیصلے پر عملدر آمد کے لیے عدالت عظمیٰ نے حکومت کو 10 جنوری تک مہلت دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ آئندہ منگل تک حکم پر عملدر آمد نہ ہوا تو سخت کارروائی کی جائے گی ۔ سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ فیصلے پر عملدر آمد کے لیے آخری موقع دے رہے ہیں.دوسری طرف سپریم کورٹ نے نیب کو عدنان خواجہ کے تقرر کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5رکنی بینچ این آر او عمل درآمد کیس کی سماعت کر رہا ہے ۔

سماعت کے دوران جسٹس آصف سعید نے استفسار کیا کہ نیب سے سزا یافتہ عدنان خواجہ اور احمد ریاض کا تقرر کیسے کیا گیا، او جی ڈی سی ایل میں سزا یافتہ اور کم تعلیم یافتہ افراد لگاگئے گئے ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سرکاری عہدے پر غلط تقرر کے خلاف نیب کی تحقیقات نہ کرنا سمجھ سے بالا تر ہے ۔

متعلقہ عنوان :