حسین حقانی کا اسلام آباد میں میموکمیشن میں پیش ہونے سے انکار

ہفتہ 24 مارچ 2012 16:48

امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے چھبیس مارچ کو اسلام آباد میں میمو کمیشن کے روبرو پیش ہونے سے انکار کردیا۔ ان کا کہنا ہے منصور اعجاز کی طرح اْن کا بیان بھی وڈیو لنک کے ذریعے لیا جائے ۔

(جاری ہے)

حسین حقانی کی جانب سے اسلام آباد میں ان کے معاون وکیل ساجد تنولی نے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے پاکستان میں ان کی جان کو خطرہ ہے ، اس لئے چھبیس مارچ کو اسلام آباد میں میمو کمیشن کے روبرو پیش نہیں ہوسکیں گے ۔ حسین حقانی نے درخواست کی منصور اعجاز کی طرح ان کا بیان بھی ویڈیو لنک کے ذریعے بیرون ملک ریکارڈ کیا جائے ۔ سابق سفیر نے میمو کمیشن میں بیاسی صفحات پر مشتمل نیا مفصل بیان بھی داخل کرایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :