حسین حقانی کو بھی وہی سہولت ملنی چاہئے جو منصور اعجاز کو ملی، وزیراعظم، کراچی کی صورتحال پر تشویش ہے، قیام امن کیلئے صوبائی حکومت کی مدد کریں گے، صدر صاحب جہاں بھی جائیں مخالفین تنقید کرتے ہیں، یوسف رضا گیلانی کی حیدرآباد میں وزیرقانون کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو

جمعہ 6 اپریل 2012 23:01

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کراچی کی صورتحال پر تشویش ہے ، قیام امن کیلئے صوبائی حکومت کی مدد کریں گے ، حسین حقانی کو بھی وہی سہولت ملنی چاہئے جو منصور اعجاز کو ملی، صدر صاحب جہاں بھی جائیں مخالفین تنقید کرتے ہیں، نیٹو سپلائی کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کو کرنا ہے ، حافظ سعید کا معاملہ اندرونی ہے ، امریکا کے پاس ثبوت ہیں تو پاکستان کو دے ۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے وفاقی وزیر قانون مولا بخش چانڈیو کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صدر صاحب جہاں بھی جائیں، مخالفین تنقید کرتے ہیں، ن لیگ کو اپوزیشن کا رول بھی ادا کرنا ہے اس لئے تنقید ان کا حق ہے لیکن پیپلز پارٹی کے کارکن اپنے انداز میں تنقید کرتے ہیں ۔ وزیراعظم گیلانی کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی نے کرنا ہے ، ہم نے نہیں، حافظ سعید کا معاملہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے ، حافظ سعید کیخلاف امریکا یا بھارت کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو پاکستان کو دیئے جائیں، پاکستان کی عدالتیں آزاد ہیں وہ حافظ سعید کے بارے میں فیصلہ کرسکتی ہیں، بھارت کے ساتھ ہمارا تحویل مجرمان کا کوئی معاہدہ نہیں ہے