صوبے کے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے،ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا کام تیزی سے جاری ہے،متاثرہ افراد کو فوری ریلیف پہنچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو پوری طرح متحرک کر دیا گیا ہے، منتخب نمائندے متاثرین سیلاب کو ریلیف پہنچانے کے لئے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں،مسلم لیگ (ن)، پنجاب حکومت اور عوام مصیبت کی اس گھڑی میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،متاثرین سیلاب کی جلد از جلد گھروں کو واپسی اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی متعلقہ حکام کو سیلابی پانی کے فوری نکاس کے انتظامات کرنے کی ہدایت، بارشوں سے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ طلب

منگل 11 ستمبر 2012 20:31