ارسلان افتخار شعیب سڈل کمیشن کے سامنے پیش ہو گئے

بدھ 17 اکتوبر 2012 19:53

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔17اکتوبر۔ 2012ء) ارسلان افتخار شعیب سڈل کمیشن کے سامنے پیش ہو گئے ۔ کمیشن نے تحریری جواب جمع کرانے سے متعلق دو دن مہلت کی درخواست منظور کر لی ۔

(جاری ہے)

ارسلان افتخار اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے شعیب سڈل کمیشن نے کیس کے مرکزی کردار ارسلان افتخار کو سترہ اکتوبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ ارسلان افتخار کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور تحریری جواب جمع کرانے کیلئے مزید دو روز کی مہلت طلب کی۔ کمیشن نے ارسلان افتخار کی مہلت سے متعلق درخواست منطور کرلی ۔

متعلقہ عنوان :