ایف بی آر نے محصولاتی ہدف میں18.7ارب روپے کم کرنے کا فیصلہ کرلیا

منگل 6 نومبر 2012 18:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔6نومبر ۔2012ء) ایف بی آر نے محصولاتی ہدف میں18.7ارب روپے کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ریونیو ٹارگٹ2381 ارب روپے سے کم کرکے2194 ارب روپے کر دیا جائے گا، جبکہ ریونیو کے سہ ماہ اور ماہانہ ہدف بھی اب نئے سرے سے مقرر کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران ٹیکس وصولی کے اہداف حاصل نہ ہونے کے باعث فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سالانہ ریونیو ٹارگٹ میں نمایاں کمی کرنے کیلئے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے اور چیئرمین علی ارشد حکیم کی منظوری کے بعد حتمی منظوری کیلئے وزیر خزانہ یہ معاملہ کابینہ میں حتمی منظوری کیلئے پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :