ارسلان افتخار کیس‘سپریم کورٹ نے عدالتی بنچ پر ملک ریاض کے اعتراضات تسلیم کرلئے، نظرثانی درخواست کی سماعت دو رکنی بینچ کی دستیابی پر ہی کی جائے گی، عدالت

بدھ 7 نومبر 2012 14:28

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔7نومبر 2012ء ) سپریم کورٹ نے ارسلان افتخار کیس میں عدالتی بنچ پر ملک ریاض کے اعتراضات تسلیم کرلئے اور قرار دیا ہے کہ نظرثانی درخواست کی سماعت دو رکنی بینچ کی دستیابی پر ہی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ارسلان افتخار کیس میں ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے نظرثانی درخواست سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کے سامنے لگنے پر گزشتہ روز اعتراض کیا تھا۔

زاہد بخاری کا کہنا تھا کہ نظرثانی درخواست وہی بنچ سنے جس نے اصل کیس کی سماعت کی تھی۔ عدالت نے زاہد بخاری کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ عدالت نے بدھ کو اعتراضات تسلیم کرتے ہوئے قرار دیا کہ نظرثانی درخواست کی سماعت اب اسی وقت ہو گی جب اصل کیس کی سماعت کرنے والا دو رکنی بنچ دستیاب ہو گا۔