رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں ہدف 90ارب روپے کم

جمعہ 16 نومبر 2012 16:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 16نومبر 2012ء) رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں ہدف سے نوے ارب روپے کم رہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے ابتدائی اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک مجموعی ٹیکس وصولیاں پانچ سو آٹھ ارب اسی کروڑ روپے رہیں۔ جبکہ اس کا ہدف پانچ سو ننانوے ارب تیس کروڑ روپے تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح چار ماہ میں ٹیکس وصولیاں ہدف سے نوے ارب پچاس کروڑ روپے کم رہیں۔ تاہم چار ماہ کے دوران محصولات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ڈیڑھ فیصد اضافہ ہوا۔ اس دوران براہ راست ٹیکسوں کی مد میں ایک سو ستاسی ارب نوے کروڑ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں دو سو انسٹھ ارب اسی کروڑ روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں بتیس ارب اسی کروڑ روپے اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں اڑسٹھ ارب دس کروڑ روپے جمع ہوئے،، واضح رہے اس دوران تمام مدوں میں ٹیکس وصولیاں ہدف سے کم رہیں۔

متعلقہ عنوان :