شعیب سڈل کمیشن کی ملک ریاض ، ارسلان افتخار اور احمد خلیل کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت،اگر نام ای سی ایل میں شامل کرنے میں تاخیر ہوئی تو آپ اسکے ذمہ دار ہونگے ، کمیشن کا سیکرٹری داخلہ کوانتباہ

بدھ 21 نومبر 2012 19:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21نومبر۔2012ء) شعیب سڈل کمیشن نے سیکرٹری داخلہ کوبحریہ ٹاؤن کے سابق سربراہ ملک ریاض ،چیف جسٹس سپریم کور ٹ کے صاحبزادے ڈاکٹر ارسلان افتخار اور احمد خلیل کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں خبردارکیا ہے کہ اگر تینوں افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے میں تاخیر ہوئی تووہ اسکے ذمہ دار ہو ں گے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق شعیب سڈل کمیشن نے سیکرٹری داخلہ کوبحریہ ٹاؤن کے سابق سربراہ ملک ریاض ،چیف جسٹس کے صاحبزادے ارسلان افتخار اور احمد خلیل کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ان سے یہ بھی کہاگیاہے کہ اگر تاخیر ہوئی تو سیکرٹری داخلہ ذمہ دار ہونگے ،کمیشن کے مطابق احمد خلیل 21 نومبر تک تحریری بیان جمع کرانے کے پابند ہیں ،اگراحمد خلیل کے وکیل توسیع کی استدعا کریں تو غور کریں گے ۔دوسری جانب احمد خلیل کے وکیل کا موقف ہے کہ یکم دسمبر کو احمد خلیل کا تحریری بیان جمع کرائیں گے ۔