ارسلان افتخارنے شعیب سڈل کمیشن کوتحریری بیان جمع کرادیا

جمعہ 23 نومبر 2012 22:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2012ء) ارسلان افتخارنے شعیب سڈل کمیشن کوتحریری بیان جمع کرادیا۔ جس میں انہوں نے ملک ریاض کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے۔ ارسلان افتخار کیس میں ارسلان افتخارنے شعیب سڈل کمیشن میں تحریری بیان جمع کرادیا۔۔

(جاری ہے)

بیان میں ملک ریاض کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردیدکی ہے۔بیان میں کہاگیاہےکہ انہوں نے کاروبار کیلئے رقوم وصول کی جو بعد میں واپس کردیں۔ارسلان افتخار نے واضح کیاکہ انہوں نے ججز اور عدالت پر اثرانداز ہونے کیلئےکوئی رقم وصول نہیں کی۔ ارسلان افتخارنےکہاکہ واپس کی گئی رقوم کے دستاویزی ثبوت کمیشن کودےدیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :